اسلام آباد :سینٹرزکی بلامقابلہ کامیابی پرویز الہیٰ کا کارنامہ، کارکنوں کو جلد بڑا سرپرائز ملے گا ۔مصطفیٰ ملک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی سیاسی بصیرت اور حکمت عملی کی وجہ سے پنجاب مزید سیاسی محاذ آرائی سے بچ گیا،
غلام مصطفیٰ ملک کہتے ہیں کہ سینٹرزکی بلامقابلہ کامیابی چوہدری پرویز الہیٰ کا کارنامہ ہے ،ثابت ہو گیا کہ چوہدری برادران کی افہام و تفہیم کی سیاست سے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے شکرگزار ہیں کہ جن کی اعتماد کی وجہ سے خوشگوار ماحول میں پنجاب میں سینٹ کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا ، وہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدے داروں اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ،
مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ پنجاب میں سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مرکزی کردارادا کیا،چوہدری پرویز الہی کے سیاسی تدبر پنجاب انتخابی محاذ آرائی سے بچ گیا ، وقت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پنجاب کو چوہدری پرویز الہی جیسی قیادت کی ضرورت ہے ،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے بلامقابلہ انتخاب کیلئے مرکزی کردارادا کیا۔
پرویزالٰہی نے سابق صدرآصف علی زرداری سے فون پر رابطہ بھی کیا اور ان سے درخواست کی کہ اپنا امیدوار واپس لے لیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ اسی طرح مسلم لیگ ن سے رابطے کے بعد ن لیگی قیادت نے بھی زائد امیدواروں کے کاغذات واپس لے لیے ، جس کے بعد پنجاب میں بلامقابلہ انتخابات کا عمل ممکن ہوسکا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوار کامیاب ہوئے۔پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 6 تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تمام خالی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ان میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔مسلم لیگی امیدوار سنیٹر کامل علی آغا کے علاوہ سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی، عرفان الحق صدیقی، ساجد میر، اعظم نذیر تارڑ، اعجاز چوہدری، عون عباس، سیف اللہ سرور نیازی اور مسلم لیگ ن کے مشاہداللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں،
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ کامل علی آغا کی کامیابی ہر مسلم لیگی کی کامیابی ہے ، وہ پارٹی کا چہرہ ہیں انکی کامیابی سے پارٹی بیانیہ کو مزید تقویت ملے گی ، وہ ایوان بالا میں موثر آواز ثابت ہوں گے ، مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو سینٹ الیکشنز کے بعد بڑی خوشخبری ملے گی، وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیے مزید کردار ادا کریں ۔