امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان سے چین کے اقتدار اعلی کو شدید نقصان پہنچے گا:چین

0
71

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین نے بارہا اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا ہے کہ چین امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ امریکی کانگریس امریکی حکومت کا ایک لازمی حصہ ہے اور اسے تائیوان کے معاملے پر امریکی وعدوں کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہاگر سپیکر پیلوسی تائیوان کا دورہ کرتی ہیں تو یہ ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہو گی، چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچے گا، چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد بری طرح متاثر ہوگی اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو ایک سنگین غلط سگنل جائے گا۔ اگر امریکہ اپنے راستے پر چلا تو چین اس کا جواب دینے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔ ” ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔”

ادھرچین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نے جنوری سے جون تک قومی پاور انڈسٹری کے اعداد و شمار جاری کیے۔اعداد و شمار کے مطابق جون کے آخر تک، بجلی کی مجموعی قومی پیداواری صلاحیت تقریباً 2.44 بلین کلوواٹ رہی ہے، جس میں سال بہ سال 8.1 فیصد کا اضافہ ہے ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان میں، ہوا سے بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 340 ملین کلوواٹ ہے، جس میں سال بہ سال 17.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ شمسی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 340 ملین کلوواٹ رہی ہے، جس میں سال بہ سال 25.8 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے جون تک، ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے والے آلات کا مجموعی اوسط استعمال 1,777 گھنٹے رہا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 81 گھنٹے کی کمی آئی ہے۔ ان میں تھرمل پاور کے استعمال میں 133 گھنٹے ، جوہری توانائی کے استعمال میں 132 گھنٹے اور ہوا سے توانائی کے استعمال میں 58 گھنٹے کی کمی آئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران ملک میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں نے پاور پراجیکٹس میں 215.8 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی، جس میں سال بہ سال 14.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں، شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں 63.1 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی، جو سال بہ سال 283.6 فیصد زیادہ ہے۔ پاور گرڈ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری 190.5 بلین یوآن رہی جو کہ سال بہ سال 9.9 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری طرف چینی صدر جہاں ایک طرف امورمملکت احسن انداز سے چلارہےہیں وہاں چینی صدر چینی قوم کی ہرموقع پر رہنمائی بھی کرتےہیںَ یہ رہنمائی تعلیم کے میدان سے لیکرصنعتی ترقی اورکھیل کے میدان سے لیکن میدان جنگ تک وہ مسلسل کرتے ہیں ، شاید یہی وجہ ہےکہ اس بار پھر چینی صدر شی جن پنگ نے ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کے نام تہنیتی خط بھیجا ہے۔

امریکہ اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کےانتظامات بند کرے:چینی وزارت خارجہ

جمعرات کے روزچینی میڈ یا کےمطابقشی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ نوجوان امید کی نمائندگی کرتے ہیں، اور نوجوان تخلیق کرتے ہیں۔ چین نے ہمیشہ نوجوانوں کو سماجی ترقی کے لیے ایک اہم قوت کے طور پر دیکھا ہے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے عمل میں اپنی توانائیوں کا مظاہرہ کریں۔

چین کی معروف کارسازکمپنی ”گریٹ وال موٹر”نےہندوستان چھوڑنےکا اعلان…

شی جن پنگ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ یوتھ ڈولیپمنٹ فورم دنیا کے نوجوانوں کے لیے عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے اور عالمی سطح پر نوجوانوں کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن جائے گا۔

امریکہ دوسرے ملکوں میں مداخلت سے بازآ جائے:چین کا انتباہ

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کے نوجوانوں کو تمام بنی نوع انسان کے مشترکہ اقدار کے لیے امن، ترقی، انصاف،جمہوریت اور آزادی کو آگے بڑھانا چاہیے، عملی اقدامات کے ساتھ عالمی ترقی کے اقدامات کو فروغ دینا چاہیے اور اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ عالمی یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کا آغاز آج کے دن بیجنگ میں ہوا۔

Leave a reply