ممکن ہےآپ مجھےآخری بارزندہ دیکھ رہےہوں،آگ میں جھونکنےوالاامریکہ مدد کونہ آیا:یوکرینی صدرکاویڈیوپیغام

0
23

کیف:ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں،ہم آگ میں جھونکنے والا امریکہ مدد کو نہ آیا:یوکرینی صدرکا ویڈیو پیغام،اطلاعات کےمطابق یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ یوکرین نے روسی طیارے کو تباہ کر دیا ہے، تباہ کیے گئے روسی طیارے میں 150 پیرا ٹروپرز موجود تھے۔

 

 

https://twitter.com/Defence_Society/status/1497436288017829892

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے۔

یورپی یونین اور امریکا یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے سے تاحال گریز کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ اور کینیڈا نے روس کے صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دی ہیں، امریکا نے بھی صدر پیوٹن پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولن برگ کہتے ہیں کہ اتحادیوں کی حفاظت کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

 

 

ادھر روس کی یوکرین کے خلاف جنگ دارلحکومت کیف پہنچ گئی۔ شہرکےمختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے چاروں طرف سے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

Leave a reply