انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم،اطلاعات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 223.69روپے کی سطح پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ موجودہ دور حکومت میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر بالترتیب 18فیصد اور 20 فیصد گھٹ گئی ہے۔ موجودہ حکومت سے قبل ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 182.93روپے اور اوپن ریٹ 185روپے تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے ڈپازٹ شدہ 3ارب ڈالر کے ذخائر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی خبر نے جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی دورانئیے میں جاری ڈالر کی پرواز ایک بار پھر روک دی جس سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی انفلوز نظر نہیں آرہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی معاملات طول اختیار کرتے جارہے ہیں،عالمی مالیاتی اداروں کے فنڈز سے کی صورت میں انفلوز متوقع ہیں، انہی عوامل کے باعث جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال