اسلام آباد:کمپنیاں بھی دیوالیہ ہونےلگیں،تنخواہ نہ دینےپرخاتون نےدفترکےشیشےتوڑدیئے

0
25

اسلام آباد:اسلام آباد:کمپنیاں بھی دیوالیہ ہونے لگیں،تنخواہ نہ دینےپرخاتون نے دفترکے شیشے توڑدیئے،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کاروباری ادارے دیوالیہ ہونے لگے ہیں اوراب تو صورت حال اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ ان کمپنیوں کے پاس تنخواہیں دینے کے لیے پیسےنہیں ہیں

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

کمپنیوں کی طرف سے تنخواہیں نہ دینے کے معاملے پرملازمین سراپا احتجاج ہیں ،ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ دن رات یہاں محنت کرتےہیں لیکن کمپنی ہمیں ہماری تنخواہ نہیں دے رہی ، اس پریشانی میں مبتلا ایک خاتون نے توحد ہی کردی ، کہا جارہا ہے کہ اس خاتون کوتنخواہ نہیں مل رہی اوروہ اپنی بے بسی کی وجہ سے احتجاجا کمپنی کے ہیڈآفس میں جا کر اس کے شیشے توڑ رہی ہے ،

 

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد

اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ خاتون کس قدرپریشان ہے اوراپنے اوراپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کےلیے کتنی تگ ودو کررہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خاتون بے بسی کی کیفیت میں عمارت کے شیشے توڑ رہی ہے اوراس کےدیگرساتھی باہر چوک میں کھڑے ہوکراس کی پریشانی کا احاطہ کرنے کی کوشش کررہےہیں‌

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

یاد رہےکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معاشی بدحالی عروج پر ہے حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں اور پینشنز دینے کےلیے پیسے نہی‌تو نجی کمپنیوں اور ادارےبھی بے بس نظرآتےہیں اور کئی ادارے تو اب دیوالیہ ہوچکے ہیں اور وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں جسکی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں

Leave a reply