دنیا کوبتادیا ہے:مذاکرات ہوں یاسفارتکاری:پہلےکشمیرباقی بعد میں:چیئرمین کشمیرکمیٹی نےاعلان کردیا

0
32

اسلام آباد : دنیا کو بتادیا ہے:مذاکرات ہوں یا سفارتکاری:پہلے کشمیرباقی بعد میں بات ہوگی:چیئرمین کشمیرکمیٹی نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہربار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت سے روابط ہو سکتے ہیں، لیکن اُس کے لیے ہمارا ایک شرط ہے اوروہ شرط اول یہ ہے کہ پہلے کشمیر پربات ہوگی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر کا 5 اگست 2019 سے پہلے والا سٹیٹس بحال نہیں کیا جاتا، بھارت سے کوئی بات چیت ممکن نہیں، بھارت سے جو بھی بات ہو گی، اس کا محور کشمیر ہو گا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی نے کہا کہ کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ روابط قائم کرنے کا ہم سوچ بھی نہیں سکتا، ہمارا موقف بھارت پر واضح ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے ، اورمعاملات کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتا ہے

چیئرمین کشمیرکمیٹی نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا ہےکہ اگروہ بھارت سے مذاکرات کے خواہاں ہیں تو پہلے مسئلہ کشمیرپربات ہوگی

Leave a reply