اسلام آباد :دنیا نے دیکھ لیا : بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنےپرتُلا ہوا ہے ،،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی بدمعاشیوں سے عالمی نظام کو خطرہ ہے، پاکستان خطے میں جمہوریت کیخلاف بھارتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا رہا ،
ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارت کی پراکسی وار پرسخت ردعمل سامنے آرہا ہے ، ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہاء پسندی کو ہوا دے رہا ہے، عالمی دنیا نوٹس لے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گمراہ کن خبروں سے بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔
Pakistan has consistently drawn attention of int community to India's subversive activities to undermine democracies in the region; & export/ fund extremism through structures of fake news orgs & "think tanks". Recently GoP provided dossier to UN of India's state terrorism in Pak
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 10, 2020
بھارتی جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہاء پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔ ڈس انفو کے انکشافات سے پاکستان کا مئوقف درست ثابت ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی بدمعاشیوں سے عالمی نظام کو خطرہ ہے۔ دنیا کو چاہیے بدمعاش بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں جمہوریت کیخلاف بھارتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بھارتی کرونیکل کا تسلسل دیکھ کر تشویش میں پڑ گئے جس نے ہماری پہلی رپورٹ اور وسیع پریس کوریج کے باوجود اپنا 15 سالہ آپریشن جاری رکھا حتیٰ کے حال ہی میں ای یو کرونیکل نامی جعلی یورپی یونین ادارہ بھی شروع کیا۔
The revelations by @DisinfoEU on the widespread Indian network of subversive activities vindicates Pakistan's position & exposes its detractors. The international community needs to take notice of a rogue Indian regime that now threatens the stability of the global system.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 10, 2020
رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے خبریں بنانے کے لیے اس جعلی یورپی میڈیا آؤٹ لیٹ کے مضامین کو بنیاد کے طور پر استعمال کیا۔ اس کے علاوہ بھارتی خبررساں ادارے نے جعلی این جی اوز کی چھتری تلے بعض اوقات مشکوک طریقوں کے ساتھ لابی کی کوششوں کو بھی کور کیا۔
REVEALED: Indian Chronicles – how a massive 15-year influence operation successfully targeted the EU & UN with 750+ fake local media and 10+ zombie-NGOs.
Executive Summary & full report: https://t.co/W3IAxQTOqZ
Here are the facts 👇 (1/n) pic.twitter.com/eXW6bh48gv— EU DisinfoLab (@DisinfoEU) December 9, 2020
ای یو کرونیکل کے مضامین کی اے این آئی نیوز پر دوبارہ اشاعت کا مطلب یہ ہے کہ جعلی یورپی میڈیا آؤٹ لیٹ کا مواد زیادہ ناظرین تک پہنچ سکتا ہے۔ اس طرح اے این آئی کے مواد کو دوبارہ استعمال کرنے والے بھی کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس ای یو کرونیکل کی ترویج کا سبب بنے۔
ای یو ڈس انفو لیب نے 13 واقعات کا پتا لگایا جس میں ای یو کرونیل پر رواں برس مئی میں خبروں کے مضامین کے طور پر شائع ہونے والے زیادہ تر پاکستان اور بعض اوقات چین مخالف تبصروں کو اے این آئی نے شائع کیا۔
You may wonder: Indian Chronicles, who are they?
In 2019, we uncovered 265 fake local media across the world – serving Indian interests.
Indian Chronicles = same actors (Srivastava Group) + unidentified actors who have – at least – tolerated this operation for 15 years. (8/n) pic.twitter.com/Hy0yPVi7fw
— EU DisinfoLab (@DisinfoEU) December 9, 2020
ای یو ڈس انفو لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر الفلیپ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی منصوبہ بندی اور ایسے کاموں کو جاری رکھنے کے لیے آپ کو ایک سے زائد چند کمپیوٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقی نتائج کو فیصلہ سازوں کو کارروائی کے مطالبے کے طور پر دیکھنا چاہیے تا کہ بین الاقوامی اداروں کے غلط استعمال اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ان کرداروں پر پابندی لگانے کے لیے متعلقہ فریم ورک نافذ کیا جاسکے۔