دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: چین

0
30

بیجنگ :چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں “شنگھائی تعاون تنظیم: تاریخ، موجودہ صورتحال اور امکانات” گول میز کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی اور تقریر کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔چین شنگھائی اسپرٹ کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کی قریبی برادری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

تنظیم کی ترقی کے بارے میں وانگ ای نے یہ تجاویز پیش کیں کہ تنظیم کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط کریں، خطرات اور چیلنجوں سے نمٹیں، ایک مضبوط حفاظتی باڑ بنائیں، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں ،باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھائیں، بہتر زندگی کے لیے خطے کے لوگوں کی امنگوں کا مؤثر طریقے سے جواب دیں اور انصاف کو برقرار رکھیں اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنائیں۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کھہ فی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حال ہی میں، ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حہ نے شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن کے ساتھ بات چیت کی۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ دونوں فوجوں کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے،

اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھنا چاہیے، دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہیے، اور تنازعات اور اختلافات کا انتظام کرنا چاہیے۔ اس وقت دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں، ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی زیرو سم ذہنیت کو ترک کرے، اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے کو مکمل طور پر کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں کام جاری ہے تاکہ توانائی بحران پرجلد سے جلد قابوپالیا جائے

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا بلکہ پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

پاکستان میں توانائی کی تعمیر اور اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ عالمی کاربن نیوٹرل اہداف کے حصول میں بھی مدد دے گا اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نیا کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply