بھارت:یورینیم دہشت گردخریدنے لگے:ہمارامیڈیاشریف فیملی کےفیوض وبرکات مسلط کرنےپرتلاہواہے:عنبردانش

0
49

بھارت میں یورینیم دہشت گردوں کے ہاتھوں میں پہنچ گئی:دنیا چلارہی ہیں اورہمارا میڈیا شریف فیملی کوبچارہاہے:عنبردانش نے میڈیا کی بے حسی پرجوگفتگو کی ہے اس کوہر ذی شعور نے خوب سراہا ہے، عنبردانش نے میڈیا کواس معاشرے کی تباہی کا ذمہ دارقراردیا ہے

عنبردانش جوکہ ایک استاد ہیں اورہمیشہ قوم کواس وقت جھنجھوڑنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہیں جب یہ محسوس کرتی ہیں کہ اب اس امر کی ضرور ت ہے

عنبردانش کہتی ہیں کہ دنیا ہل کررہ گئی ہے، دنیا کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں کہ کہیں یہ یورینیم دہشت گردوں کے ہاتھوں لگ گیا توپھردنیا کی اورمعصوم جانوں کی تباہی یقینی ہے

 

 

 

یہ بھی وہ کہتی ہیں کہ دنیا بھر کا میڈا اس موقع پرذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے جبکہ ہمارا میڈیا شریف خاندان کے عیبوں کونیکیاں بنا بنا کرپیش کررہا ہے جیسے کہ ہماری زندگی کا مقصد شریف فیملی والے ہی ہیں‌

عنردانش کہتی ہیں کہ بھارت میں انتہاپسند ہندوں کے واقعات سے دنیا کانپ اٹھی ہے لیکن ہمارا میڈا یہاں پاکستان میں ایک ذات کی خوشنودی کے لیے زہراگل رہا ہے،

بھارت میں یورینیم کا دہشت گردوں سے پکڑے جانے پردنیاہل کررہ گئی ہے،حکومتوں نے سرجوڑلیے ہیں،وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ اگراس موقع پراس کا سدباب نہ کیا گیا تودنیا کی زندگی خطرے میں ہے،انسانیت کوبچانا ہوگامگرافسوس ہمارا میڈیا شریف فیملی کے شان نزول،ان کی برکات اوران کی اطاعت پرزوردےرہا ہے

عبردانش کہتی ہیں کہ جومیڈیا اس وقت بیج بورہا ہے اس کی فیصل قوم کو کاٹنا پڑے گی پھرپتہ نہیں کیا ہوتا ہے ، وہ کہتی ہیں کہ خدارا ہمیں شخصیات کو نہیں بلکہ ریاست اوراداروں کے ساتھ ساتھ کردار اوراقداروں کوپروان چڑھانا چاہیے

Leave a reply