کل کیا کرنے جارہے ہیں پتے لگ جان گے دنیا نوں:مولانا فضل الرحمن نے اپنی بے چینی واضح کردی

0
32

اسلام آباد:کل کیا کرنے جارہے ہیں پتے لگ جان گے دنیا نوں:مولانا فضل الرحمن نے اپنی بے چینی واضح کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کل الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈنگ کیس کیلئے احتجاج کیا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس کے پیسوں کو انتشار اور الیکشن میں دھاندلی کیلئے استعمال کیا گیا، 21 جنوری سے 27 فروری تک ملک بھر میں جلسے ہوں گے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھرپور احتجاج کریں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس کا مرکزی ملزم عمران احمد نیازی ہے ۔ اس نے غیر قانونی طریقے سے پوری دنیا سے فنڈ اکٹھے کیے اور انہیں سیاسی انتشار اور دھاندلی کیلئے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے یہ مطالبہ کرنے جائیں گے کہ جس جرم کا اعتراف ہوچکا ہے اس کا فوری فیصلہ سنایا جائے، مزید تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، قوم کو اس تذبذب سے نکالنے کیلئے اس پارٹی کی قیادت کے خلاف فیصلے میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ کے جلسوں کا شیڈول بھی طے کرلیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم نے 21 جنوری کو کراچی میں ’اسرائیل نامنظور ملین مارچ‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ نو فروری کو حیدر آباد ، 13 فروری کو سیالکوٹ ، 16 فروری کو پشین بلوچستان، 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں ریلی اور جلسہ کیا جائے گا، اس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ ہوگا۔

Leave a reply