دنیا کا سب سے بوڑھا کتا بھی امریکی نکلا،20 ویں سالگرہ پررشتہ دارکتوں کی شرکت

0
54

نیویارک:دنیا کا سب سے بوڑھا کتا بھی امریکی نکلا،20 سالگرہ پررشتہ دارکتوں کی شرکت, امریکا کی جنوبی ریاست میں دنیا کے سب سے بوڑھے کتے کی 20ویں سالگرہ منائی گئی۔

دی مرر پر ایک روز قبل شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک فلاحی مرکز میں موجود کتے کو دنیا کا بوڑھا ترین کتا ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

بیسویں سالگرہ منانے والے مادہ کتے کا نام ’اوگی‘ ہے جو مالک کو چھ سال قبل زخمی حالت میں ملا اور پھر امریکی جوڑا اُسے اپنے ساتھ گھر لے آیا۔

 

 

امریکی خاتون کے مطابق انہیں زیادہ عمر کے کتے پالنے کا شوق نہیں مگر اوگی سے اُن کو بہت زیادہ محبت ہوگئی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ اوگی کو چودہ برس کی عمر میں سڑک کنارے ہمیں ملی، یہ چل نہیں سکتی تھی مگر 6 سال میں یہ اتنی تندرست ہوگئی کہ اب اپنے پیروں پر چلتی پھرتی اور بھاگتی دوڑتی بھی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اب تک دنیا کے کسی کتے نے اپنی بیسویں سالگرہ نہیں دیکھی مگر اوگی نے یہ سنگ میل عبور کر کے ریکارڈ بنایا۔

اُن کا کہنا تھاکہ طویل العمری کی وجہ سے اب اوگی کو عام چیزیں کھانے میں مسائل ہوتے ہیں۔

امریکی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے جانوروں کے تحفظ کے لیے بارہ سال قبل ایک ادارہ کھولا تھا جہاں اوگی کے علاوہ دیگر کتے اور مختلف جانور بھی موجود ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سالگرہ میں اس کتے کے قریبی رشتہ داربھی شامل ہوئے ،

انہوں نے بتایا کہ اوگی کو گاجر کا بنا کیک پسند ہے، وہ اپنے چار بہن بھائیوں شیر من، بیلی اور برس کے ساتھ سارا دن رہتا ہے اور کھیلتا بھی ہے۔

Leave a reply