تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے پولیس جوانوں نے خون عطیہ کیا

0
43

قصور
تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور اور علی زیب فاؤنڈیشن لاہور کے زیر سایہ بلڈ کولیکشن کیمپ میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے عام شہریوں کے ساتھ پنجاب پولیس ایلیٹ فورس قصور کے جوانوں سے بھی خون کا عطیہ لیا گیا

تفصیلات کے مطابق کل قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ ارزانی پور میں تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور اور علی زیب فاؤنڈیشن لاہور کے زیر سایہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے حصول خون کے لئے ایک بلڈ کولیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس ایلیٹ فورس قصور کے جوانوں نے بھی تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لئے اپنا خون عطیہ کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ قصور کی عوام کی جانی حفاظت کے ساتھ دیگر ضروریات کو بھی قصور پولیس اپنے طور پر پورا کرنے کی کوشش کرے گی
قصور پولیس کی جانب سے جذبہ انسانیت کی ایک اعلی مثال قائم کرنے پر شہریوں و تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے قصور پولیس کے جذبہ کو سلام پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a reply