تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے پی ایس پی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی، مصطفیٰ کمال نے بھی دیا خون

0
37

تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے پی ایس پی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی، مصطفیٰ کمال نے بھی دیا خون
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن نے تھیلیسیمیا کے مریض غریب نادار بچوں کے لئے پاکستان ہاوس میں بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کیا گیا جس میں مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعدادنے اپنے خون کا عطیہ دیا

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، پی ایس پی کے عہدیداران سمیت ہزاروں کارکنان دوپہر سے ہی لائنوں میں لگ خون کے عطیات دیے، یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں پی ایس پی کے تمام دفاتر میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے صرف فلاحی اور امدادی کام ہورہا ہے۔ تھیلسیمیا میں مبتلا افراد کی زندگی بچانے کے لیے ہر ہفتے خون لگنا لازمی ہے یعنی ہر مہینے میں دو لاکھ خون کی بوتلوں کی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا میں مبتلا افراد کو خون نہیں مل رہا، اس لیے آج پی ایس پی کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کی لیے کیمپ لگایا گیا ہے اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب خون کے عطیات دیے جارہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے اعلانات کے ساتھ غریبوں کا خیال بھی لازمی رکھے، لاک ڈاؤن ضرور کیا جائے لیکن غریبوں کو پیکج بھی دیا جائے، ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اصل معلومات صرف حکومتِ وقت کے پاس ہے۔ حکومت کراچی کو صرف ایک شہر نہ سمجھے.

Leave a reply