جرم کا یہ بھی اندازہے:اعلیٰ تعلیم یافتہ سول انجینئرنےمزدوری کیوں شروع کی

0
39

ممبئی :جرم کا یہ بھی اندازہے:اعلیٰ تعلیم یافتہ سول انجینئرنےمزدوری کیوں شروع کی ،اطلاعات کے مطابق ایک تعلیم یافتہ شخص دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سبزی فروش بن گیا اور اس کی آڑ میں اپنا گھناؤنا کاروبار جاری رکھا۔

ممبئی کے مضافات میں تاناجی نگر کے کرار گاؤں کا رہائشی28سالہ ملزم سچن سالونکھے ایک ادارے میں بحیثیت سول انجینئر ملازمت کرتا تھا، جسے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔

ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد ملزم نے سبزی فروشی کا کام شروع کیا لیکن وہ لوگوں کو دکھانے کیلئے تھا جبکہ حقیقت میں وہ منشیات فروشی کا گھناؤنا کاروبار کررہا تھا۔

اس کے گھر سے تھوڑے فاصلے پر ہی ایک سبزیوں کے گودام میں سبزیاں رکھا کرتا تھا،

ممبئی پولیس نے چھاپہ کے دوران گودام سے3بوری گانجہ کی کھیپ برآمد کی جس میں مجموعی طور پر63 کلوگرام گانجہ موجود تھا۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 9 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔

Leave a reply