ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سڑکیں تعمیر کرنیوالوں کا سڑکیں بند کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہے- خرم دستگیر خان
تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعمیر کرنیوالوں اور تخریب کاری کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے یہ مقابلہ سڑکیں تعمیر کرنیوالوں اور اسے بند کرنیوالوں کے درمیان ہے یہ مقابلہ ونڈ ٹربائن کھڑا کرنے اور اسے روکنے والوں کے درمیان ہے اس مقابلہ میں تعمیر کرنے والے جیتیں گے، دیا جلانے والے جیتیں گے، بجھانے والے نہیں جیتیں گی۔ اور ہم نواز شریف کے کارکن تعمیر کرنیوالوں میں شامل ہیں-
وفاقی وزیر نے جھمپیر میں گل احمد ونڈ ملز اور میٹرو ونڈ ملز کی 110 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی افتتاحی تقریب ،جھمپیر گرڈ اسٹیشن ٹو کے افتتاح اور میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا یہ موبائل اور ٹی وی اسکرینوں پر جتنا چاہیں شور کرلیں کچھ نہیں ہوگا عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں جو ملک پیچھے جارہا تھا آج وہ آگے جارہا ہے پاکستانی عوام کی زندگی بہترہونے جارہی ہے ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے کے پانچ قدرتی وسیلہ موجود ہیں جن میں ہوا ،سورج ،پانی ،کوئلہ اور جوہری توانائی شامل ہے ،نئے ڈیم بنیں گے نئے پاور پلانٹس لگ رہے ہں شمسی توانائی سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر اگلے ماہ پیش رفت ہوگی پاکستان میں جلد بجلی کی قیمت کم ہوگی کیونکہ ونڈ ملز سے بجلی بنانے کی اوسط قیمت کم آرہی ہے پاکستان میں بجلی تو موجود ہے لیکن سستی بجلی نہیں ہے ہم تھر کول سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ماحول دوست بجلی پیدا کریں گے ونڈ ملز ،ہائڈرل اور کول کے پاور پلانٹ منصوبے مکمل ہورہے ہیں ملک کی ترقی کی خواہش رکھنے والی جماعت کا ھونا ضروری ہے ترقی مخالف کا تجربہ ہم عمران خان کی صورت میں کر چکےہیں جو ترقی اور غریب کے دشمن تھے
وفاقی وزیر نے عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے اعلان کے سوال پر شعر پڑھتے ھوئے کہا نہ خنجر اٹھیں گے نہ تلوار ان سے
یہ اعلان صرف خبروں میں رہنے کے لئے دیتے ہیں ان پر توجہ نہیں دینی چاہئے کیونکہ پچھلے نو سالوں سے فتنہ خان کا انحصار کے پی کے کے حکومتی وسائل پر ہی ہے ان کا ہیلی کاپٹر اپنے لئے ٹیکسی کی طرح استعمال کرتے ہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے سینکڑوں لوگوں کو نوکریاں دی ہیں اس لئے یہ ہونا نہیں ہے 16 نومبر کو جیو نیوز کے اینکر کے خلاف دنیا بھر کی عدالتوں میں مقدمہ کرنے کا اعلان کیا لیکن آج پندرہ دن گزر جانے کے باوجود کچھ نہیں ہوا اگر اسمبلی توڑی گئ تو وفاقی حکومت آئین اور قانون کے تحت صاف اور شفاف الیکشن کروائے گئ وفاقی وزیر نے گل احمد اور میٹرو ونڈ ملز کے 110 میگاواٹ کے دو پلانٹس کا افتتاح کیا وفاقی وزیر نے جھمپیر میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے 8250 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے جھمپیر گرڈ ٹو اور ٹرانسمشن لائنوں کے نیٹ ورک کا بھی افتتاح کیا
ٹھٹھہ :سڑکیں تعمیر کرنیوالوں کا سڑکیں بند کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہے- خرم دستگیر خان
