
لاہور:آپ عمران خان کے خلاف کیوں سڑک پرآئیں:صحافی:لاہورمیں انٹرنیٹ کی سپیڈ نہیں اس لیے :خاتون:دلچسپ گفتگو،اطلاعات کے مطابق لاہور کی سڑکوں پرباغی ٹی وی کا نمائندہ ان لوگوں کی تلاش میں جوعمران خان کی حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے نکلے ہیں پھررہا ہے
ذرائع کے مطابق آج باغی ٹی وی کے رپورٹر کی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی گفتگو نے عمران خان کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی ذہنی سطح سے پردہ اٹھا دیا ہے
خاتون مینار پاکستان کس لیے آئی #PDM #pdmjalsalahore #baaghitv pic.twitter.com/185ZFMIrx8
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 13, 2020
ذرائع کے مطابق باغی ٹی وی کے رپورٹرفیض چغتائی نے جب خاتون سے پوچھا کہ آپ گھرسے عمران خان کے خلاف احتجاجی جلسے کے لیے نکلی ہیں کس چیز نے مجبورکیا ہے
اس پرخاتون نے بڑا ہی دلچسپ جواب دیا اور وہ کہتی ہیں کہ لاہور میں انٹرنیٹ باربار رک جاتا ہے بجلی چلی جاتی ہے توانٹرنیٹ بھی داغ فراق دے جاتا ہے ، اس لیے میں احتجاج کے لیے نکلی ہوں
اس کے بعد یہ خاتون کیا دلچسپ گفتگو کرتی ہے اسے ضرور سنیئے