پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ مہنگائی اور شاہرات کا بند ہونا ہے

0
30

لاہور:پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ شاہرات کا بند ہونا ہے ،اطلاعات کے مطابق مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہےکہ اس وقت غذائی اجناس سے بھری 25 ہزار مال بردارگاڑیاں 5 دن سے سڑکیں بند ہونے سے پھنسی ہوئی ہیں۔

پاکستان میں غذائی اجناس کے بحران کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ 25 ہزار مال بردار گاڑیوں میں کھانے پینےکی چیزیں بھری ہیں، مال بردارگاڑیاں پھنسنے سے غذائی اجناس کی قلت ہو رہی ہے اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ورنہ کوئی کمی نہیں ہے

تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ سکرنڈ، نوشہروفیروز، کنڈیارو، بھریا اور خیرپور میں مال بردار گاڑیوں کو لوٹا بھی گیا ہے، ڈرائیورزپر تشدد اور فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ، پٹرولنگ پولیس اور موٹروے پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہے، ان حالات میں کاروبار بنداور گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہےکہ ڈرائیورز اور گاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت بھی اس معاملے پرلچک دکھانے کے موڈ میں نہیں ہے ، جس کی وجہ سے قحط کی صورت بھی بن سکتی ہے اور قیمتوں کے بڑھ جانے سے مہنگائی میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے ،

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

Leave a reply