قبل اس کےکہ سینتھیا کتاب لکھ کرپوری پاکستانی قیادت کورسواکرے، ریپ کےالزام کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے،سلیم صافی
اسلام آباد:قبل اس کےکہ سینتھیا کتاب لکھ کر پوری پاکستانی قیادت کورسواکرے،ریپ کے الزام کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی بھی امریکی صحافی خاتون کے انکشافات سے خوفزدہ ہوگئے ہیں اورایک اہم بات کہی ہے
یہ ملک ہے یا شہرناپرسان۔۔حکومت بتادے کہ یہ خاتون کس ویزے پر اور کس مشن پر پاکستان میں ہے؟کس پارٹی اور ادارے کےساتھ کام کیا اوراب کس کی شہہ پر لوگوں کی عزتیں اچھال رہی ہے؟ قبل اس کے کہ وہ کتاب لکھ کر پوری پاکستانی قیادت کورسواکرے،ان کےمعاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے۔ https://t.co/Pw8r2V5M0s
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) June 5, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی سلیم صحافی نے کہا ہے کہ امریکی خاتون صحافی کے الزامات کی عدالتی تحقیق ہونی چاہییے تاکہ اس خاتون کے مزید تند وتیز حملوں سے آنے والے وقت میں بچا جاسکے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں سلیم صاٖفی نے کہا ہے کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ یہ خاتون کس مشن پرپاکستان میں ہے ، کس پارٹی اورادارے کے ساتھ کام کیا اور اب کس کی شہہ پر یہ خاتون سیاسی لوگوں کی عزت اچھال رہی ہے ،سلیم صافی نے کہا کہ قبل اس کے کہ وہ کتاب لکھ کر سب کو ننگا کردے اس خاتون کو روکنے کے لیے عملی اقدامات ہونے چاہیں