اسرائیل کی موجیں ہوگئیں:دلوں‌ تک پہنچنے کے راستے مل گئے

قاہرہ : اسرائیل کی موجیں ہوگئیں:دلوں‌ تک پہنچنے کے راستے مل گئے ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل مشرق وسطٰی کے بعد اب دیگرخطوں‌ میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے میں کامیاب نظرآتا ہے ،اس حوالے سے جہاں ایک طرف اسرائیل کے لیے مزید آسانیوں کی خبروں نے اسرائیل کے لیے خوشی کا سماں پیدا کردیا ہے وہاں دوسری طرف اسرائیل نے بھی اپنے عزائم کو وسعت دینا شروع کردی ہے

قاہرہ سے ذرائع کے مطابق اسرائیل کو مصر کی طرف سے فضائی راستے دینے پرمشاورت شروع ہوگئ ہے

مصری اوراسرائیلی حکام کی طرف سے جاری ان کوششوں کوعالمی ذرائع ابلاغ بھی بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں‌، ان ذرائع کے مطابق ایئر کی ہولڈنگ کمپنی نے تل ابیب کے لیے آپریٹنگ پروازوں کے آغازپرمنصوبہ بندی شروع کردی ہے

اسرائیلی حکام کی طرف سے کچھ اس طرح کے دعوے کیئے گئے ہیں کہ مصری ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رشدی زکریا نے عرب ایوی ایشن سمٹ کے دوران کیا ہے۔

دوسری طرف اس حوالے سے چند دن پہلے یہ بھی اطلاعات تھیں کہ یہ اجلاس امارات کے راس الخیمہ میں منعقد ہوا ہے اور اسرائیلی عہدیداروں نے تجویز دی ہے کی مصر کی سرکاری ایئرلائن کے طیاروں کو اسرائیل کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جائے

یہ بھی یاد رہے کہ چند دن پہلے اسرائیلی وزیراعظم عرب امارات اوربحرین کا دورہ کرنے والے تھے کہ عین وقت پرمنسوخ کردیا گیا ، جس کے بعد یہ چہہ میگوئیاں آنا شروع ہوگئی تھیں‌ کہ اسرائیل کے عربوں‌ کےساتھ تعلقات ابھی اچھی طرح‌بحال نہیں ہوئے لیکن مصرکی جانب سے پیشکش نے یہ چہہ میگوئیاں غلط ثابت کردیں

Comments are closed.