ملک میں کورونا کی نئی قسم سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، قومی ادارہ صحت

0
24

قومی ادارہ صحت (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ) اسلام آباد نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے نئی قسم سے متعلق غیرمصدقہ خبریں گردش میں ہیں، این سی او سی نے تصدیق کی ہے فی الحال ایسا کوئی خطرہ نہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق صورتحال پر کڑی نظررکھی ہوئی ہے۔علاوہ ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کا کہنا تھا کہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

دوسری طرف ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک کی دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے ان میں دارالحکومت دہلی، راجستھان، پنجاب ، تلنگانہ اور اس ملک کے زیر انتظام جموں و کشمیر شامل ہیں ۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق دہلی میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تینتس ہوگئی ہے۔

Leave a reply