fbpx

شوکازنوٹس بھیج کرذلیل کرنےکی خواہش رکھنےخود ذلیل ہوگئے:نوازشریف اپنی خاطرکوقربان کرنا چاہتے ہیں‌

پشاور:شوکازنوٹس بھیج کرذلیل کرنےکی خواہش رکھنےخود ذلیل ہوگئے،اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کوہم اپنی تذلیل سمجھتےہیں ‏شوکاز کا مطلب ہمیں عوامی سطح پر شرمندہ کرنےکیلئےدیاگیا۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ امیرحیدر ‏ہوتی نےکہا تھا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرےگا امیرحیدرہوتی نےکہاتھابرابری کی سطح پرپی ‏ڈی ایم میں شامل ہیں، بی اےپی رہنما ہمارے پاس ووٹ مانگنےنہیں آئےتھے۔

اے این پی کے رہنما زاہد خان نے نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شوکازنوٹس بھیج کرذلیل کرنے کی خواہش کرنے والے خود ذلیل ہوگئے، نوازشریف کی شرافت دیکھیں وہ اپنی جان بخشی کے لیے سب کی جانیں قربان کرنا چاہتے ہیں

زاہدخان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلاتےتواچھاہوتا، شوکاز دینے سے ‏پہلے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلایا جاتا تو اچھا ہوتا، شوکازنوٹس کوہم اپنی تذلیل سمجھتے ہیں۔

رہنمااےاین پی نے کہا کہ کسی پرالزام نہیں لگایا،پی ڈی ایم کوکوئی اپنےلیےاستعمال نہیں کرسکتا ‏ہمیں ڈکٹیٹ کرنا یا شوکاز دینا اس کوتذلیل سمجھتےہیں، شوکاز کامطلب ہمیں عوامی سطح پر ‏شرمندہ کرنے کیلئے دیاگیا.

تبصرے بند ہیں.