fbpx

ٹھٹھہ : ہماری خاندانی زمین پر قبضہ کرکے ہمیں بے دخل کرنا چاہتے ہیں ،بااثرقبضہ مافیاء کے ستائے ہوئے عوامی پریس کلب پہنچ گئے

ٹھٹھہ باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )ہماری خاندانی زمین پر قبضہ کرکے ہمیں بے دخل کرنا چاہتے ہیں ،بااثرقبضہ مافیاء کے ستائے ہوئے عوامی پریس کلب پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق جنگشاہی کے ساتھ گوٹھ صفر جوکھیو کی رہائشی مسمات بچل، مسمات وحیدہ جوکھیو ، مسمات شائرہ جوکھیو اور پیارو خان جوکھیو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پر پہنچ کر پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ ہم پچاس سال سے گوٹھ صفر جوکھیو میں رہائش پزیر ہیں ,لیکن وہاں کے با اثر شخصیات وڈیرے علی حسن جوکھیو، عدنان جوکھیو، شفیق جوکھیو ، جمعوں جوکھیو کی جانب سے ہماری زمین پر زبردستی قبضہ کر کے ہمیں یہاں سے زبردستی نکال دینا چاہتے ہیں ، ہمارے آباء واجداد بھی یہاں کے رہائش تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی اسی گوٹھ میں گذاری لیکن با اثر لوگ اپنی طاقت کی بنا پر ہمیں یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں ، انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی سی ٹھٹھہ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر وڈیروں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں اپنی زمین واپس دلائی جاۓ ہم سے انصاف کیا جاۓ.-