fbpx

تیسراون ڈے:فخرزمان کی شاندارسنچری:پاکستان نے320 بناکرفتح کی خوشخبری سنادی

سنچورین :تیسرا ون ڈے: فخرزمان کی شاندارسنچری:بابراعظم 94 رنزکےساتھ :پاکستان نے320 بناکرفتح کی خوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میج میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر320 رنزبناکرجنوبی افریقہ کو مشکل ترین ہدف دے دیا ہے

 

سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کے لیے سودمند ثابت ہوا اور دونوں اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا۔

اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم امام الحق 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 

اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم کریز پر آئے اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے ہوئے 200 رنز مکمل کرائے۔

فخر زمان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان چند منٹ ہی وکٹ پر ٹِک پائے اور صرف 2 رنز بنا کر 214 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

 

سرفراز احمد اچھی فارم میں نظر آئے لیکن ان کی اننگز بھی صرف 13 رنز تک محدود رہی اور وہ جے جے اسمٹس کی گیند پر انہی کیچ دے بیٹھے۔ پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں فہیم اشرف بھی صرف ایک بنا کر چلتے جس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم پانچویں وکٹ گنوا بیٹھی۔

کپتان بابراعظم نےایک مرتبہ پھر شاندار باری کھیلتے ہوئے 94 رنز بنائے ہیں اوروہ سنچری سے بہت قریب سے محروم رہ گئے

حسن علی 32 رنز بناکراس حوالے سے ممتازرہے کہ انہوں نے بابراعظم کے ساتھ ملک کراسکورکو بڑی سپیڈ دی

محمد نواز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد ایڈن مرکرم کی دوسری وکٹ بن گئے۔ پاکستان نے اب تک 46 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہمارے خیال میں صبح کے وقت میں بال سوئنگ ہوگی جس کا ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی ہے اور ہم 300 رنز سے زائد کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ میچ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، آج کا میچ بہت اہم ہے جس کے لیے ہم نے چار تبدیلیاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر ڈیبیو کریں گے۔سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سرفراز احمد، محمد نواز اور حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، عثمان قادر، فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کیشو مہاراج، جے جے اسمَٹس، بیورین ہینڈرکس، ہینرِچ کلاسین، ڈیرن ڈوپاولَن، اینڈائل فلکاوایو، کائل ویرینے، ایڈِن مرکرم، جینیمَن ملان اور لوتھو سِپاملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.