قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ تیسرے راؤنڈ کا تیسراروزمکمل:سرمد بھٹی اورحماد اعظم کی شاندارسنچریاں

کراچی:قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ تیسرے راؤنڈ کا تیسراروزمکمل:سرمد بھٹی اورحماد اعظم کی شاندارسنچریاں ،اطلاعات کے مطابق این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ میں سدرن پنجاب کو جیت کے لیےمزید 250 رنز جبکہ کے پی کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق مختار احمد 8 اور ذیشان اشرف 4کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ خیبرپختونخوانےسدرن پنجاب کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دے رکھا ہے۔

اس سے قبل 16 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی کے پی کی ٹیم میچ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر مصدق احمد 86 رنز بناکر ٹاپاسکورر رہے۔

ذرائع کے مطابق ریحان آفریدی اور ذوہیب خان نے چھٹی وکٹ کے لیے 77 رنز کی شراکت قائم کی۔ ریحان آفریدی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ذوہیب خان کو فاسٹ باؤلر محمدعباس نے 40 رنز پر پویلین واپس بھجوایا۔

میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنےوالے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس نے دوسری اننگز میں 39 رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کے پی کے 304 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ حسین طلعت 131 اورمحمد عرفان 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسپنر ساجد خان نے 71 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ذرائع کے مطابق بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ می ں سندھ کو ناردرن کے خلاف شدیدمشکالت کا سامنا ہے۔ 423 رنز کے تعاقب میں سندھ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے ہیں۔

ناردرن کو میچ کے آخری روزجیت کے لیےمزید 7 وکٹیں جبکہ سندھ کو مزید 346 رنزدرکار ہیں۔ سندھ کے اوپنر خرم منظور)15 ،)شرجیل خان)12 )اور اسد شفیق )1 )رنز بناکر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ سعود شکیل 46کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اس سے قبل 111رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے سرمد بھٹی اور حماد اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی ۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 156 رنز کی
شراکت قائم کی۔

سرمد بھٹی 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حماد اعظم 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسپنر محمد اصغر نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پہلی اننگز میں ناردرن کے 328 رنز کے جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ناردرن کے کپتان نعمان علی نے 5 اور وقاص احمد نے 4 کھالڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب کے خالف مجموعی طور پر 225 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی ابھی تین وکٹیں باقی ہیں۔55 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نےمیچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر170 رنز بنالیے ہیں۔علی وقاص 39 اور تیمور علی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کاشف بھٹی 2 اور اسامہ میر 1 کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کا آغاز کریں گے۔سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود اور احسان عادل 2،2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان کے 306 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی 63 رنز بناکرٹاپ اسکور ررہے ہیں۔ انہیں عماد بٹ نے آؤٹ کیا۔ میڈیم پیسر عماد بٹ نے 57 رنز کے
عوض 6 کھالڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments are closed.