جیکب آباد: یہ سندھ ہیں جہاں ڈاکومارنے پر پولیس افسر پر جرمانہ عائد کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آباد میں ڈاکو کو مارنے پر جرگے نے اے ایس آئی پر جرمانہ عائد کردیا۔
اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو کے زیرسایہ سندھ حکومت کی رٹ اس قدر کمزور ہے کہ سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود جیکب آباد میں غیرقانونی جرگہ کیا گیا اور ڈاکو کو مارنے پر پولیس افسر پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 2016 میں پولیس مقابلے میں ڈاکو کالی بنگلانی مارا گیا تھا، غیر قانونی جرگہ غلام رسول بنگلانی میں ہوا، جرمانے کے دو لاکھ روپے معاف جبکہ ایک لاکھ نقد ادا کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے کی جانب سے بقیہ رقم تین اقساط میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
اے ایس آئی پر بدنام ڈاکو کالی بنگلانی کی مخبری کرنے کا الزام تھا، 2016 میں پولیس مقابلے میں ڈاکو کالی بنگلانی قتل جبکہ ایک اہلکار شہید ہوا تھا۔