یہ پہلی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا، تیمور سلیم جھگڑا

0
25

پشاور:تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ یہ پہلی وفاقی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو صحت کارڈ کے پینل سے نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک این ایف سی کے ذریعے ہمیں قبائلی اضلاع کا پیسہ نہیں ملتا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے سب سے زیادہ قبائلی اضلاع کو سنبھالنے کے لیے کوشش کی، یہ لوگ 785 ارب روپے سے 954 ارب روپے تک وفاقی تنخواہ لے کر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں قبائلی اضلاع کا بجٹ بڑھایا گیا، یہ پہلی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے بھی ہم نے مفتاح اسماعیل سے بات کی، ہم چاہتے ہیں کہ ایم او یو سائن کرنے کی پوزیشن میں آئیں۔

Leave a reply