fbpx

آخری موقع ہےکچھ کرلیں ورنہ”ضدی خان”نہیں چھوڑےگا :مولانا فضل الرحمن کی شاہد خاقان عباسی کونصیحت

اسلام آباد:آخری موقع ہےکچھ کرلیں ورنہ”ضدی خان”نہیں چھوڑےگا:مولانا فضل الرحمن کی تازہ ہدایات سامنےآگئیں ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے خدشہ ظآہرکیا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے کہ سینیٹ بھی ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گی اورحکومت واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوتے نظرآرہی ہے

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب لانگ مارچ یا شارٹ مارچ چھوڑکرسینیٹ الیکشن پرتوجہ دیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی سلسلے میں انہوں نے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 اور 27 فروری کے احتجاجی مظاہرے منسوخ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں ملک میں ہونے والی سینیٹ الیکشن اور اپوزیشن کے لانگ مارچ کے پیش نظر 23 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا جب کہ 27فروری کو بلوچستان کے علاقہ خضدار میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کلے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تمام پارٹیوں کو لانگ مارچ کی تیاریاں تیزکرنےکی ہدایت کی گئی ، انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیزکریں۔

دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی، خفیہ رائے شماری سے اپوزیشن کے پرندے اڑیں گے،اگر کسی کے پاس اور بھی ویڈیو ہے تو وہ شیئر کرے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.