کورونا کیخلاف جنگ میں شریک ہزاروں نرسز تنخواہ سےمحروم،کس کوفریاد سنائیں ، کس کے پاس جائیں

0
21

لاہور:کورونا کیخلاف جنگ میں شریک ہزاروں نرسز تنخواہ سےمحروم،اطلاعات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والی 5 ہزار نرسز چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں، بیشتر ہسپتالوں کے کورونا وارڈز میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

کورونا کیخلاف جنگ میں شریک5ہزارنرسز4ماہ سےتنخواہ سےمحروم ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کےتحت بھرتی ہونیوالی 5 ہزار نرسز کو مارچ میں ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی پرمامور کیا گیا لیکن تاحال تنخواہ کی ادائیگی شروع نہیں ہوسکی۔

ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے نرسز کی اسناد کی تصدیق اور میڈیکل نہیں ہوسکا جس سے تنخواہ کی ادائیگی تاخیر سے دوچار ہوئی تاہم جلد جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل کرکے بقایاجات کے ساتھ تنخواہ معمول کے مطابق ملنا شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 اموات اور 762 نئے کیسز سامنے آگئے، 102 روز میں 590 اموات اور کیسز کی مجموعی تعداد 35582 ہوگئی، شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 604 مریض داخل ہیں ،202 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ 112 وینٹیلیٹر پر ہیں۔

کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 762 نئے مریض اور 10 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ لاہور میں کورونا سے 590 اموات اور 35582 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 604 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ 202 مریض آئی سی یو اور 112 وینٹیلیٹر پر ہیں۔ پنجاب بھر میں بھی چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1228 نئے کیس اور 21 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 69,536 اور 1516 اموات ہوچکی ہیں

Leave a reply