مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں بغاوت،کرفیوکےباوجودہزاروں افراد کا سخت احتجاج

نئی دہلی :مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،ہزاروں افرادنےکرفیوکے باوجود سخت احتجاج کرکےمستردکردیا،بھارت کی سرکاری نیوزایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بھارت میں منظورہونے والے شہریت بل کے ردعمل کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلمانوں نے کرفیوکے باوجود سخت احتجاج کرکے شہریت بل کومسترد کردیا ہے

مودی سرکارکےنسل پرستانہ اقدامات، مسلمان اوردیگراقلیتیں سخت آزمائش میں ہیں،عمران…

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف اس بل کو یکسر مسترد کردیا ہے بلکہ کہا ہےکہ وہ اب بھارتی حکومت کی ان چالوں کے مقابلے میں کھل کرسامنے آئیں‌گے،اطلاعات کےمطابق بھارت میں آج بھی اکثر مقامات پراس بل کےخلاف سخت احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں،مغربی بنگال کے ضلع ہورا میں اس وقت سخت ترین ہڑتال ہے، مظاہرین  نے نیشنل ہائی وے کومکمل طورپربلاک کررکھا ہے اور کسی قسم کی ٹریفک نہیں چلنے دی جارہی ،

برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

یادرہےکہ بھارت کی ہندوانتہاپسند حکومت جس کومودی جیسا انہتاپسند آرایس ایس کا رکن چلارہاہے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق مسلمانوں کےسوا بھارت میں باقی تمام اقلیتوں کوبھارت کا شہری مانا جائے گا اورقبول بھی کیا جائے گا لیکن مسلمانوں کو یہ سہولت میسر نہیں اور یوں مسلمانوں کے بے گھرکرکے بے وطن کرنے کی کوشش کی جائے گی

بھارتی سپریم کورٹ نے اجودھیا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستیں خارج کردیں

Comments are closed.