شیخوپورہ : ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرانکوائری کاحکم
شیخوپورہ تحصیل مریدکے.باغی ٹی وی(محمد طلال سے) ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرانکوائری کاحکم
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سی او ہیلتھ شیخوپورہ نے ایم ایس کی انکوائری لگا دی جلد صحافیوں کو بھی انکوائری میں بلایا جائیگا انکوائری ٹیم دو دن تک ہسپتال میں آئیگی دوسری طرف ایم ایس ایاد اختر نے صحافیوں کو بااثر افراد سے دھمکیاں لگوانا شروع کر دی صحافی سراپا احتجاج وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کروڑوں روپوں کی بے ضابطگیوں اور خود ساختہ ٹھیکوں پر میڈیا کی نشاندھی پر سی او صحت شیخوپورہ نے انکوائری لگا دی سی او ہیلتھ کیمطابق انکوائری ٹیم دو دن تک تحصیل ہسپتال میں آئی گی اور صحافیوں کو بھی بلایا جائیگا اگر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے گلٹی پائے تو سخت محکمانہ سزا دی جائیگی اور دوسری طرف ہسپتال میں بے ضابطگیوں کی خبریں شائع کرنے پر ایم ایس ایاد اختر نے صحافیوں کو بااثر افراد سے موبائل فون پر دھمکیاں لگوانا شروع کر دی صحافیوں نے ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ایم ایس کو فوری منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور شفاف انکوائری کرتے محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔