تھریٹ لیول بدلنے پردورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

0
26

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تھریٹ لیول بدلنے پر کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا۔

باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ مکمل اطمینان تھا اس لئے ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا۔ جمعہ کے روز سب کچھ بدلا ایڈوائزری تبدیل ہوئی، صورتحال بدلی، تھریٹ لیول بدلا اس لئے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کرس گیل کا پاکستان آنے کا اعلان،کھلاڑیوں کا رد عمل

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جو ایڈوائس ملی تھی اس میں ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا حکومت سے مخصوص اور مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتائی اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتیں۔ ہم نے حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ ختم کیا تھا۔

فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ دبئی پہنچ گیا ہےجس کے بعد اب کھلاڑی اگلے مرحلے میں نیوزی لینڈ واپس جائیں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کھیلنے کے لیے آئی تھی، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کی ہے مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی میں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری طرف شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں وہ مصروف ہیں جن کوہرمحاذپرشکست ہوئی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں ایسی ساز شیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں

نیوزی لینڈ سیریز منسوخ، تکلیف میں بھی محسوس کر رہا ہوں:آگے بڑھنا ہے:گھبرانا نہیں:…

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے سے دوبئی روانہ ہو گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی 33 رکنی ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے جو شام 6 بجے چارٹر ڈ طیارے سے روانہ ہو گی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پوری ٹیم کے کرونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

33 رکنی وفد چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ موخر کیا۔امریکہ کی نیٹو فوج ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور کابل میں سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے انخلا کے لیے پاکستان کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عالمی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔

سی سی پی او لاہوربھی نیوزی لینڈ کے رویے پرجزباتی ہوگئے

Leave a reply