لاہورآنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب کیوں موڑا گیا،وجہ سامنے آگئی
لاہور:لاہورآنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب کیوں موڑا گیا،وجہ سامنے آگئی ، اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسافرطیاروں کو لاہور اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ، اس سے قبل بھی کئی ایسے مواقع آچکے ہیں، دوسری طرف محکمہ ماحولیات کے اقدامات دعوؤں اور وعدوں تک محدود، باغوں کا شہر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا۔
جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی
باغوں کے شہر لاہور کو سموگ اورفوگ نےاپنی لپیٹ میں لے لیا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،فیکٹریوں اوربھٹوں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود لاہور کو ریڈ زون سے نکالا نہ جا سکا، لاہور کا اوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا، شہر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا، ایچی سن کالج میں چھٹی دیدی گئی۔
سرمایہ کاری ملک میں واپس آ رہی ہے، ماہرمعاشیات ڈاکٹرسلمان شاہ
مال روڈ کے اطراف ایئرکوالٹی انڈیکس 818، شادمان گلبرگ میں 712، خدابخش کالونی میں 524 اور گڑھی شاہو میں 471 ریکارڈ کیا گیا۔سموگ کے باعث لاہور رنگ روڈ کو بند کرد یا گیا، لاہور آنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، رات اور صبح کے اوقات میں حدنگاہ میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔