دارالحکومت میں‌ یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

0
24

کابل :دارالحکومت میں‌ یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق آج پھرافغانستان دھماکوں سے لرز اٹھا ہے ، تین دھماکوں میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں‌

کابل پولیس کے مطابق پہلا دھماکا باغ قاضی کے علاقے میں ایک دکان میں ہوا جس کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس موبائل وہاں پہنچی اور کچھ لوگ بھی جمع تھے کہ ایک اور زور دار دھماکے کی آواز آئی جس میں 4بشہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

کابل میں ہی ایک اور مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں2 اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اب تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔دوسری طرف افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں‌کہ ان دھماکوں کے پیچھے کون ہے

Leave a reply