طبی ماہرین نے عید پر کرونا سے بچاؤ کا طریقہ بتا دیا
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیوں کو کورونا کی ہلاکت کاریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی ایس او پیز اور طبی ماہرین کی گائیڈ لائنز و احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کریں تاکہ ان کی خوشیاں ماند نہ پڑیں اور وہ عید کے بعد بھی نارمل زندگی گزارسکیں۔
میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ انسان چاہے ترقی کی کتنی ہی منازل کیوں نہ طے کر لے قدرتی آفات پر قابو نہیں پا سکتا۔ اللہ تعالیٰ جو چاہے اس کا اختیار ہے اور اس کے سامنے انسان بالکل بے بس ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ عام لوگ کورونا کی تیسری لہر کی سنگینی اور ہلاکت خیزی کا ادراک نہیں کر رہے جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن ہمیں ان ایام میں خصوصی طور پر احتیاط کرنا ہوگی۔
پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ عید کے دنوں میں اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں اور اپنے پیاروں کو گلے ملنے، مصافحہ کرنے اور ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر عید کی مبارکباد دینے کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارکباد دیں اور وہ ویڈیو کال کے ذریعے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات بھی کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی بلکہ وہ مہلک وباء میں مبتلا ہو نے سے بھی محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر نوجوان نسل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آؤٹ ڈور سرگرمیاں اور سیر سپاٹے سے گریز کریں تاکہ ان کے گھروں میں موجود ضعیف والدین اور دیگر عمر رسیدہ افراد کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔ سربراہ جنرل ہسپتال نے مزید کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کی مذہبی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا وباء کی روک تھام میں اپنا فرض پوری طرح ادا کریں تاکہ کورونا وائرس سے چھٹکارامل سکے اور معطل زندگی و معاشی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر سے بحال ہوں۔
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا
ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال
بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار
ایک سوال کے جواب میں پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ بہت سارے افراد کورونا وباء کی وجہ سے متاثر ہوئے اور کئی خاندان اپنے پیاروں کو اس مرض سے کھو چکے ہیں۔ فرنٹ لائن پر ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے کئی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم عید انتہائی سادگی سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تہوار پر عمومی طور پر خاندانی اجتماعات ہوتے ہیں مگر اس سال لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ اس وقت قیمتی جان بچانا ضروری ہے۔ ایک مرتبہ جب ہم اس وبائی مہلک وائرس کے خطرات سے نکل گئے تو انشاء اللہ عید منانے کے بے شمار مواقع حاصل ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے حکام نے انسانی جانوں کی تحفظ کیلئے جو اقدامات اٹھائے انہیں لوگ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے جبکہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور معالجین نے بھی عوام میں شعور کی آگاہی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دیں جنہیں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا