ٹچ بٹن کی ریلیز ڈیٹ ایکبار پھر تبدیل

فلم ٹچ بٹن جو کہ 11 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی تھی اس کی ریلیز اب تھوڑی آگے چلی گئی ہے اور فلم اب 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی. اس فلم کا میڈیا پارٹنر اے آر وائی چینل ہے لہذا اے آر وائے نے اپنے آفیشل پیج پر اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کی تبدیلی کی پوسٹ لگائی. فلم ٹچ بٹن کی ریلیز بار بار تبدیل ہو رہی ہے. پہلے تو فلم کی ریلیز تین سال تک کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی اور اب نامعلوم وجوہات کی بناء پر پھر سے تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے. لیکن فلم کی کاسٹ پرموشنز میں مصروف ہے. کراچی میں‌فلم کا ٹریلر بھی لانچ کر دیا گیا ہے.

اور فرحان سعید ، ایمان علی عروہ حسین فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں. تاہم سونیا حسین فلم کی پرموشنز میں نظر نہیں آرہیں. کہا جا رہا ہے کہ پرڈیوسر عروہ حسین نے سونیا حسین کو ان کا معاوضہ نہیں‌دیا اس لئے وہ فلم کی پرموشنز میں نظر نہیں آرہیں اور اب تو انہوں نے فلم کی پرڈیوسر کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے لہذا سونیا حسین کا فلم کی پرموشنز میں نظر آنا مشکل ہی نظر آرہا ہے. جبکہ فرحان سعید اور ایمان علی کا کہنا ہےکہ وہ اپنی زندگی کے بہترین کرداروں میں‌نظر آرہے ہیں.

Comments are closed.