تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کئے گئے، عمران خان نے ٹکٹوں کا اعلان کیا تو کئی شہروں میں جن افراد کو ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا، جہلم میں پی ٹی آئی عہدیدار نے عمران خان کو رانگ نمبر قرار دے دیا، تلہ گنگ سے سابق رکن اسمبلی ،تحریک انصاف کے رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
جہلم سے عمران خان نے فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ دیا جس پر پی ٹی آئی عہدیدار وسابق ایم پی اے عمران خان پر برس پڑے ، کہا کہ فواد انٹرپرائزز سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی رہاست کا کوئی جواز نہیں ،عمران خان نے ٹکٹوں کے لئے خود انٹرویو کئے لیکن اس کے باوجود عمران خان نے سفارشی لوگوں کو بھی ٹکٹ جاری کئے وہ کارکنان جو پارٹی کے لئے قربانیاں دیتے رہے ، حلقے میں انکا ووٹ بینک اور عوام میں اثرو رسوخ بھی ہے انکو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور انکی جگہ پیرا شوٹر یا پارٹی رہنماوں کے رشتے داروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے
جہلم میں بھی ایسا ہی ہوا، فواد چودھری کے رشتے دار کو ٹکٹ ملا، ضلع جہلم کے شہر دینہ کے حلقہ پی پی 25 میں فواد چودھری کے کزن چودھری فائوق شیر بازکو ٹکٹ جاری کیا گیا جس کے بعد پی ٹی آئی شمالی پنجاب میں اختلافات سامنے آ گئے ،فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ ملنے کے بعد نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب زاہد اختر اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر فواد احمد چودھری سے بلیک میل ہو کر ٹکٹ نہ دینے کا الزام لگا دیا اور اعلان کیا کہ فاؤق شیرباز کیخلاف پی پی 25 سے انتخابات میں حصہ لوں گا ،
بہت جلد سارے تحریک انصاف والے یہی کہیں گے کہ عمران خان رانگ نمبر ھے#فتنہ_رانگ_نمبرہے @Marriyum_A @MaryamNSharif pic.twitter.com/5lO8mt6AqY
— کاشف خالد ایڈووکیٹ (@KashifKhalidadv) April 21, 2023
راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل ترین وقت میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا احتجاج ودھرنوں میں بھرپور شرکت کرتے رہے لیکن اس کے باوجود ہمارا ساتھ ایسا ہوا ہے فواد چودھری کے کزن کو ٹکٹ دیکر موروثی سیاست کو تقویت دی جا رہی ہے جس کے باعث بہت سے نظریاتی کارکن تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں عمران خان نے تحریک انصاف کو فواد احمد چودھری کے گھر کو لونڈی بنا کر رکھ دیا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان فواد چودھری سے بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں؟ کیا وہ خان صاحب سے بھی بڑا ہے؟ پورا حلقہ اس بات کو جانتا ہے کہ جسے پارٹی ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے ہمیں ٹکٹ اس لیے نہیں دیا کہ فواد چودھری کہتا ہے میں ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا لیکن میں بتا دوں کہ میں لدھڑ خاندان کا غلام نہیں ہوں فواد انٹرپرائزز لٹیروں کا ٹولہ ہے، ان سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عمران خان رانگ نمبر بن چکا ہے،
نائب صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب چودھری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ میرے کپتان عمران خان رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ فائق ودھری کو دے کر آپ نے ہمیں اور ہمارے کارکنوں کو مایوس کر دیا میرے کپتان آپ نے ٹکٹ ایسی شخص کو دیا جس کا رشتے دار پارٹی کے بڑے عہدے پر ہے آپ نے جہلم کے کارکنوں کا دل توڑا ہے میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں
تحصیل تلہ گنگ حلقہ پی پی 24 میں بھی یہی صورتحال ہے، تلہ گنگ میں سابق رکن اسمبلی کرنل ر سلطان سرخرو، تحریک انصاف کے رہنما حکیم نثار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے شخص کو ٹکٹ دینا جس نے پارٹی کو پچھلے عرصے میں نقصان پہنچایا اور ابھی ایک ماہ قبل ہی پارٹی میں شامل ہوا،کارکنان کے ساتھ زیادتی ہے، ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور حافظ عمار یاسر جو پرویز الہیٰ کا دست راست ہے اس سے ٹکٹ واپس لیا جائے، حافظ عمار یاسر نے ق لیگ کو مضبوط کیا تھا اور اب حافظ عمار یاسر کی اپنی پوزیشن یہ ہے کہ ق لیگ کا ضلعی صدر ملک اسد کوٹگلہ بھی اس سے الگ ہو چکا ہے ،اور آزاد الیکشن لڑ رہا ہے، حافظ عمار یاسر سے کئی لوگ ناراض ہیں، اسکی پوزیشن کمزور ہے، اسکے باوجود اسکو ٹکٹ دینا انتہائی زیادتی ہے، اگر اس طرح پیرا شوٹر کو ہی ٹکٹ دینا ہے تو ہم پارٹی میں نہیں رہ سکتے، ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ کسی بھی نظریاتی کارکن کو ٹکٹ دے دیا جائے لیکن خدارا حافظ عمار یاسر سے واپس لیا جائے
دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران ہوگیا ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے،ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے،اسلئے بشریٰ بی بی نے عدالتی درخواست مسترد ہونے کے بعد خط لکھا ہے،
زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ
،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج