fbpx

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات،ٹکٹوں کی تقسیم، تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات،ٹکٹوں کی تقسیم، تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریوں کا معاملہ پی ٹی آئی نے ملک گیر سطح پر ٹکٹوں کی تقسیم کا طریقہ کار وضع کردیا

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ریجنل صدور کو ٹکٹوں پر دستخط کے اختیارات سونپ دیے ریجنل صدور کو جماعتی ٹکٹ پر دستخط کے اختیارات کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے جاری کیا گیا شمالی پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے صدر صداقت علی عباسی ٹکٹوں کے اجراکے مجاز ہوں گے مرکزی پنجاب کے ٹکٹوں کے اجرا کا اختیار صدر سینیٹر اعجاز چودھری کو سونپ دیا گیا

مغربی اور جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے اختیارات بالترتیب فیض اللہ کموکا اور نور محمد خان بھابھہ کے پاس ہوں گے مرکزی سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار صداقت جتوئی کو حاصل رہے گا شمالی سندھ ریجن میں طاہر شاہ کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں گے مغربی سندھ میں ٹکٹوں کے اجرا کا اختیار خرم شیر زمان کو حاصل رہے گا

شمال مشرقی اور شمال مغربی بلوچستان میں ٹکٹوں کے اجرا کیلئے بالترتیب نواب خان اور منیر احمد بلوچ نامزد کئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے متعلقہ سطح کے پارلیمانی بورڈز امیدواروں کا تعین کریں گے نامزد امیدواروں کو کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈز کے اندازکار اور امیدواروں کے تعین کا طریقہ کار پہلے ہی وضع کر چکی ہے