ٹائیگر فورس نے چینی چوری پکڑ لی
قصور
ٹائیگر فورس نے چینی چورنی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس چونیاں کی کارروائی پر یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا یوٹیلٹی سٹور چونیاں کا ایک ملازم 38 کلو چینی لے کر رفوچکر ہو رہا تھا ٹائیگرز فورس نے خفیہ اطلاع پر بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے اسے روک لیا اور چینی واپس سٹور پر پہنچا دی اور اس کرپٹ ملازم کے خلاف کارروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو رپورٹ پیش کر دی چونیاں کے سیاسی سماجی حلقوں نے ٹائیگرز فورس کو بروقت قدم اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا