ٹائیگرز فورس کے رضاکار کل تاریخی شجرکاری کریں گے،عثمان ڈار کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات میں دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد ہوئی عثمان ڈار نے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی،9 اگست کو منائے جانے والے ٹائیگرز فورس ڈے اور ملک گیر شجرکاری کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں 9 اگست کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر میدان میں موجود ہیں، ٹائیگرز فورس کے رضاکار کل تاریخی شجرکاری کریں گے، چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا حقیقی سرمایہ اور روشن مستقبل کی نوید ہیں، نوجوانوں کی فلاح اور ماحولیات کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی ایجنڈے کے بنیادی اجزاء ہیں، توانائی اور صلاحیتوں سے بھرپور یہ نوجوان ملک و ملت کی اٹھان کا وسیلہ بنیں گے، ماحولیاتی تغیرات کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے اشجار و جنگلات کی افزائش وقت کا اہم تقاضا ہے، سیف اللہ خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ … ٹائیگرز فورس کے رضاکار کل تاریخی شجرکاری کریں گے،عثمان ڈار کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات میں دعویٰ پڑھنا جاری رکھیں