ٹک ٹاک ہی نہیں ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک سمیت ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ملک مخالف، ہراسمنٹ جیسی ویڈیوز بھی فوری ہٹائی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ پر غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے نے کہا کہ ٹک ٹاک ہی نہیں ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے جنسی غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا بھی حکم دیتے ہوئے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔
پی ٹی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ٹاک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹا دیا گیا ہے، غیر اخلاقی ویڈیو ہٹانے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں، پی ٹی اے جواب پر عدالت نے ٹاک ٹاک پابندی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا تھا اور پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔