ٹک ٹاک کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ”آؤ کر دکھائیں“ مہم کا آغاز

0
31
PM Youth Programme

ٹک ٹاک کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ”آؤ کر دکھائیں“ مہم کا آغاز

ٹک ٹاک نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی آگاہی کے لیے ”آؤ کردکھائیں“ مہم کا آغاز کردیاہے۔وزیر اعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف نے حال ہی میں اپنے ویژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوجوان نسل کے لیے روزگار کے ایک ملین مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بتایا تھا تاکہ پورے پاکستان میں بے روزگاری کا مسئلہ حل کیا جا سکے اور ٹک ٹاک اس ویژن پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک نے ایک جامع مہم کی تیاری کے لیے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو وزیر اعظم یوتھ اور ایگریکلچر لون کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے اوراْنھیں شامل کرنے میں مدد کرے گی۔یہ عالمی پلیٹ فارم اپنی ایپ کے لیے متعددمعلوماتی وڈیوز تیار کرے گا تاکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لاکھوں نوجوان صارفین کو ایک ایسے پروگرام کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے جو پورے پاکستان میں خواہشمند کاروباری افراد کو زبردست مواقع پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔”آؤکر دکھائیں“ مہم کا آغاز،اِسی سال، فروری کے مہینے میں ہو گا

اِس پروگرام کے تحت، ٹک ٹاک تعلیمی ویڈیوز کی ایک سیریز تیار کرے گا تاکہ اپنے صارفین کو درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ایسے کاروباری آئیڈیاز کے بارے میں اْن کی راہنمائی کرے گا کہ کامیاب درخواستوں کی شرح میں کس طرح اضافہ کیا جائے۔ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف کامیابیوں کی داستانیں پیش کرے گا اور انہیں مانیٹری فنانشل اداروں /مانیٹری فنانشل بینکو ں کے ذریعے پانچ لاکھ روپے تک قرض فراہم کرے گا اور کمرشل بینکوں کے ذریعے پانچ لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک سبسڈائزقرض فراہم کرے گا۔

ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطیٰ، تْرکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا، فرح توکان نے کہا:” ہم ‘آؤکر دکھائیں’ مہم کی تعلیمی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کی نوجوان نسل کو اس موقع تک رسائی دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ٹک ٹک میں، ہم نوجوانوں کی ترقی اور بہتری کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اِس شراکت کے لیے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔“

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اْمور نوجوانان، محترمہ شَزیٰ فاطمہ خواجہ نے کہا:”حکومت کا مقصداپنے یوتھ اور ایگریکلچر قرضوں کے پروگرام کے ذریعے باصلاحیت پاکستانیوں کو مالی مدد اور راہنمائی فراہم کرکے بیروزگاری کم کرنا ہے۔ٹک ٹک کے ساتھ ہماری شراکت، ہمیں پاکستان بھر میں لاکھوں نوجوان صارفین تک پہنچنے اور ِاس موقع سے بہترین فائدہ اٹھانے کے بارے میں راہنمائی فراہم کرنے میں ہماری مددکرے گی

ٹک ٹاک نے حال ہی میں، ایسے کامیاب پروجیکٹس میں شراکت کی ہے جنھوں نے پاکستان کے لوگوں پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ اُن میں زندگی ٹرسٹ کے ساتھ ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق آگاہی جبکہ Edkasa اور LUMS کے تعاون سے#ExamReady تعلیمی مہم شامل ہیں۔وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے ساتھ اشتراک میں، ”آؤ کردکھائیں“ مہم کی صورت میں ٹک ٹاک کا مقصد بروقت اقدام کی حمایت کرنا اور پاکستان کی نوجوان نسل کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

Leave a reply