ٹک ٹاک پر فحش ویڈیوز،پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے رابطہ

0
50

ٹک ٹاک پر فحش ویڈیوز،پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے رابطہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے کہا ہے کہ وہ فحش، غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو پاکستان میں دیکھے جانے کے لیے فوری طور پر بلاک کرے۔

پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پرموجو د غیر مہذب / غیر اخلاقی /نامناسب مواد کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کیا ہے۔پی ٹی اے نے فوری طور پر قابل اعتراض مواد کو ہٹانے اور غیر قانونی مواد کے پھیلاؤ میں پلیٹ فارم کے استعمال کو روکنے کے لئے ٹِک ٹاک سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ، پلیٹ فارم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مواد کی مانیٹرنگ اور اسے اعتدال پر رکھنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی وضع کرے تاکہ غیر اخلاقی /نامناسب مواد کو ہٹایا جا سکے بصورت دیگر قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

حکومت پاکستان کی درخواست پرپچھلے 6 ماہ میں 65 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوزڈیلیٹ کردی گئی ہیں,کمپنی کی جانب سے سب سے زیادہ ویڈیو بھارت میں ڈیلیٹ کی گئی جن کی تعداد 3 کروڑ 68 لاکھ سے زائد تھی، جس کے بعد امریکا دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ تعداد 98 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ رہی۔

کمپنی کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ ویڈیوز کو کسی ویو سے پہلے ہی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا، 10 میں سے 3 میں پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز جنسی سرگرمیوں پر مشتمل تھیں جبکہ 22.3 فیصد کا تعلق بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تھا۔

کمپنی نے جولائی میں بتایا تھا کہ گزشتہ سال کے اختتام پر مواد کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرایا گیا تھا تاکہ اسے زیادہ شفاف اور رپورٹ ہونے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی وجوہات آسان بنائی جاسکیں۔ جب کوئی ویڈیو کمنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اس پر پالیسی کی خلاف ورزی کا لیبل لگایا جاتا ہے اور پھر ہٹا دی جاتی ہے۔

گزشتہ سال کی آخری ششماہی کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے ٹک ٹاک کے صارفین کے ڈیٹا سے متعلق درخواستیں جمع کرائی گئیں جن میں سے 6 پاکستان کی جانب سے دی گئیں۔ویڈیوز ہٹانے یا مواد کی روک تھام کے لیے بھی کے لیے پاکستان کی جانب سے 175 درخواستیں ٹک ٹاک کو دی گئیں۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب کمپنی کی جانب سے فیس بک لائیو اسٹریم کے دوران خودکشی کی ویڈیو ایپ میں وائرل ہونے کے بعد اندرونی طور پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ٹی ٹاک کی امریکا میں عارضی چیف ایگزیکٹو ونیسا پاپاس نے 9 سوشل میڈیا کمپنیوں کو خطوط بھھیج کر ایک مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ ایک دوسرے کو اس طرح کے مواد کے بارے میں فوری آگاہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بیگو لائیو ایپ بلاک کر دی، فحش مواد پر ٹک ٹاک کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے . فحش اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے اس سے قبل ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے . پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن ایوان سیمابیہ طاہر نے پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے قرار داد جمع کرادی۔

سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے مذاہب کا مذاق بنایا جارہا ہے اور موبائل ایپلیکیشن کی وجہ سے بے حیائی بھی پھیل رہی ہے‘۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک پر بے سروپا گفتگو کر کے نئی نسل کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیلا جارہا ہے، پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی گرفت ہوتی ہے‘

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

وینا ملک کی نامور وزیر کے ساتھ….کی ویڈیوز رات کو کروں گی ریلیز، حریم شاہ کا اعلان

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

سیمابیہ طاہر نے لکھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو بلیک میلنگ کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں نے خودکشی کر کے اپنی قیمتی جانوں کو ختم کیا۔ایوان میں جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ’پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو ز پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو بچایا جاسکے

Leave a reply