پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار فیصل کے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر چرچے ہیں-
باغی ٹی وی :گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس اہلکار کے نوجوان اور پُرکشش اہلکار فیصل کے خوب چرچے ہورہے ہیں جنہوں نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے لاکھوں صارفین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے-
فیصل نامی پنجاب پولیس اہلکار نے ٹک ٹاک پر حنان چیمپئین کے نام سے اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر نہ صرف وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں بلکہ وہ اکثر مستحق افراد کی مدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرتے ہیں اور اُن کی یہ نیک نیتی دیکھ کر ٹک ٹاک صارفین اُن کی خوب تعریف بھی کرتے ہیں۔
پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار نے اب تک اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اُنہیں محبت بھرے پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں اور اب تک کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 6 اعشاریہ 3 ملین لائکس آچکے ہیں۔
نوجوان نے رواں سال کی شروعات میں ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے اور انتہائی کم عرصے میں اُنہیں ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے اور ہر گزرتے دن کے بعد پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
دوسری جانب حنان نے ٹک ٹاک پر خود محض 18 لوگوں کو ہی فالو کیا ہوا ہے-