ٹک ٹاک شائقین کے لئے ایک بار پھر بری خبر..

0
26

ٹک ٹاک شائقین کے لئے ایک بار پھر بری خبر..

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے آج سے ہی ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دے دیا،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ،

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟ جس پر ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ ٹک ٹاک عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا،عدالت نے حکم دیا کہ جب تک عہدہ دار تعاون نہیں کرتےاس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے،

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی روک تھام کے لیے کیا کررہے ہیں؟ عدالت

Leave a reply