ڈیرہ اسماعیل خان ،سی آربی سی کینال کی بروقت بحالی سے زمینداروں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا .علی امین گنڈاپور

ali amin

باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار ) سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ ایری گیشن کو کروڑوں روپے کے فنڈز کی فراہمی کردی گئی،اس سلسلے میں ٹھیکیداروں سے ٹینڈرزلیے جارہے ہیں تاکہ سی آربی سی کینال کی بروقت بحالی ہواورزمینداروں کی مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے صوبائی حکومت نے سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے محکمہ ایری گیشن کو کروڑوں روپے کے فنڈز ریلیز کر دیے ہیں تاکہ نہر کی تعمیر ومرمت کے لیے جلد کام کاآغازکردیاجائے۔ اس سلسلے میں ٹھیکیداروں سے سی آر بی سی کینال کی بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے ٹینڈرز لیے جارہے ہیں۔اس موقع پرسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی کیلئے متعلقہ محکمہ بروقت اقدامات اٹھائے اسی طرح نالوں کی صفائی اور مرمت بھی کی جائے تاکہ نہ صرف پانی کی روانی بحال رکھی جا سکے بلکہ زمینداروں کو تسلسل کے ساتھ پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ نہروں اور نالوں کی فوری مرمت کر کے مکمل فعال بنایا جائے کیونکہ جہاں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ریلیف اور امدادی سرگرمیاں کی گئی ہیں وہیں انفراسٹرکچر کی بحالی بھی ازحد ضروری ہے لہٰذا نہری نظام سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے کاوشیں تیز کی جائیں۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو رنے کہاکہ سی آربی سی نہر کی بحالی،نالوں کی صفائی اورمرمت میں کرپشن اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply