امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا ئیگی

0
42

نیویارک: امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں مسلمانوں نے نیویارک کے معروف علاقے ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا کی۔

باغی ٹی وی : مسلمانوں کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات نہ صرف مساجد بلکہ عوامی مقامات پر بھی منعقد کیے جاتے ہیں اس حوالے سے امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے قلب اور معروف تجارتی مقام ’ٹائمز اسکوائر‘ پر باجماعت نماز تراویح ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

منتظمیں نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نماز تراویح کے اجتماع کے انعقاد کا مقصد اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے غلط تاثر کو زائل کرکے یہ بتانا تھا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔

نماز تراویح میں شرکت کرنے والے مسلمان شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تراویح میں قرآن سننا، رمضان کی خاص عبادت ہے اور آج یہ سعادت حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے۔

عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر پر افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے تاہم پہلی بار باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترکی کی مشہور تاریخی مسجد “آیا صوفیہ” میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی کی جا رہی ہے استنبول میں واقع اس مسجد میں رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی تاریخی مسجد آیاصوفیہ کو24جولائی 2020 کو 86 سال بعدعبادت کے لیے کھولا گیا تھا مسجد کو 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا اور 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت دی گئی تھی۔-

طالبان کا یکم رمضان کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان

Leave a reply