تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں:قمرالزمان کائرہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گراناکوئی مسئلہ نہیں لیکن چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے تا کہ عوام کو ان کے نام نہاد ماہرین کی اصل حیثیت معلوم ہوجائے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں 98لاکھ جعلی اکاؤنٹس ہیں سب کا حساب ہونا چاہیے،موجودہ حکومت کے سلیکٹرز بھی اس کی پرفارمنس سے مایوس ہو رہے ہیں، ماضی میں بھی سلیکٹڈ حکومتیں آتی رہی ہیں،موجودہ حکومت کی کارکردگی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا جارہا ہے تبدیلی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں،