تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف سے تحریک اصلاحات پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ تحریک اصلاحات پاکستان کے رہنما الحاج شاہ جی گل کا کہنا تھاکہ ملاقات میں وزیراعظم نے بجٹ میں قبائلی اضلاع کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان تحریک اصلاحات کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت دی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے مابین برادرانہ تاریخی تعلقات ، مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اپنےحالیہ دورہ ترکیہ کے دوران شاندار مہمان نوازی پر صدر رجب طیب اردوان اور حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مابین بردارانہ تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے بہت عزت و احترام رکھتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی نئی بننے والی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت ہے جبکہ ترک کمپنیوں کی اس حوالے سے گہری دلچسپی خوش آئند ہے۔ وزیرِ اعظم نے ترک سفیر کو صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کے دورے کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریٹیو کونسل کے ساتویں اجلاس کیلئے ترک صدر کے پاکستان کے دورے کا منتظر ہے۔