آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کی تراکیب

0
122

آنکھوں کے گرد حلقوں کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اورحلقے انسان کی پروقار شخصیت کو متاثر کرتے ہیں اور انسان صحت مند ہونے کے باوجود بیمارلگتا ہے حلقوں کی وجہ پوری نیند نہ لینا،ذہنی دباؤ،زیادہ سوچ بچار،موروثی وجہ اور کم پانی پینا ہے ان تمام باتوں کا خیال رکھ کر حلقوں کو ختم کیا جا سکتا ہے

روزانہ رات کو سونے سے پہلے تھوڑی سی روئی کو بغیر ابلے دودھ میں بھگو کر آنکھوں کے اوپر رکھنے سے حلقے ختم ہو جاتے ہیں-

استعمال شدہ ٹی بیگز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر رات کو سونے سے پہلے 15 سے 20 منٹ آنکھوں پر رکھ لیں یہ بھی حلقوں کو ختم کرنے کے لئےبہت مفید ہے-

ٹماٹروں اور لیموں کا رس مکس کر کے حلقوں پر دن میں دو مرتبہ لگانے سے حلقے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوںکو ٹھنڈک بھی دیتا ہے-

رات کو سونے سے قبل بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد حلقوں کا مساج سیاہ حلقے کم کر دیتا ہے-

کھیروں کا رس نکال کر اسمیں روئی کو بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے حلقے بھی کم ہوتے ہیں اور آنکھوں کو ٹھنڈک بھی ملتی ہے-

روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی لازمی پینا چاہیئے اس سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں-

Leave a reply