ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے اعلان کردیا،کراچی میں صورت حال خراب

0
74

لاہور:ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ٹی ایل پی کی طرف سے پُرامن دھرنا تشدد کی صورت اختیارکرگیاہے اورابھی ابھی بتایا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے ملک بھرمیں احتجاج کی کال دے دی ہے

ادھراس حوالے سے یہ بھی صورت حال سامنے آئی ہے کہ ٹی ایل پی کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے وہ اپنے جانحق ہونے والے کارکنان کی لاشیں بھی اسلام آباد لے کرجائیں گے

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ٹی ایل پی نے سیکورٹی اداروں سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے قافلے میں شامل لوگ بہت زیادہ خوف زدہ بھی ہیں

ادھر دوسری طرف ٹی ایل پی سے مذاکرات ناکام:سیکورٹی اداروں کوالرٹ رہنے کا حکم،رات گئے کچھ بھی ہوسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ٹی ایل پی کا قافلہ داتا دربار سے چل پڑا ہے اورساتھ ہی سیکورٹی اداروں کو سختی سے حکم دیا گیا ہےکہ وہ الرٹ رہیں ان کو رات کو مزید احکامات دیئے جاسکتے ہیں

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تمام ترکوششوں کے باوجود تحریک لبیک پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور نا کام رہا ہے

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاک فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں موبائل فون سروس کل بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تحریک لبیک کے خلاف رات گئے ہنگامی بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیاجاسکتا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی مارچ:قافلہ داتا دربارسےشاہدرہ کی طرف چل پڑا ،اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کا قافلہ داتا دربار سے چل پڑا ہے اوراس کی اگلی منزل شاہدرہ کا چوک ہیں جہاں سے جی ٹی روڈ پرمنزل موجزن ہوتی ہے،

ذرائع کے ماطبق اس وقت قافلہ بڑی تیزی سے رواں دواں ہے اورکارکنان بڑے جزباتی انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‌

ادھر اس سے پہلے پولیس کے دواہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات تھیں مگراس کے ساتھ ہی تحریک لبیک نے بھی یہ دعویٰ کیاتھاکہ ان کے دو کارکن شید ہوچکےہیں

اس حوالے سے ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ ‏رینجرز اور پولیس کی طرف سے طاقت کا بدترین استعمال کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناموس رسالت مارچ کے درجنوں شرکاء ایسے پڑے ہیں جنکی سانسیں نہیں چل رہیں،

ترجمان ساجد سیفی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین کی گاڑیوں کے نیچے آکر پولیس اہلکاروں کی شہادت کا الزام بے بنیاد ہے، مظاہرین کے پاس تو گاڑیاں ہی نہیں تھیں، پولیس پراپیگنڈا کر رہی ہے، ترجمان ساجد سیفی

اس سے پہلے طلاعات کے مطابق ٹی ایل پی احتجاج کے باعث لاہور میں سڑکیں بلاک ہوگئیں جبکہ مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، احتجاج کے دوران ڈیوٹی کرتے ہوئے 2پولیس اہلکاروں پرٹی ایل پی کے کارکنوں نے گاڑی چڑھاتے ہوئے ان کو شہید کردیا

شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل، جن میں ایک خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا

رجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پولیس پر بہت زیادہ پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ایوب اور خالد دونوں اہلکار شہید ہوگئے

رجمان آپریشنز ونگ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ متعدد اہلکار زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔شرکاء کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے۔ توڑ پھوڑ،ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،پتھراؤبھی کیا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کہتے ہیں‌کہ ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے

Leave a reply